احمد آباد،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات میں حال ہی میں کانگریس چھوڑنے والے سینئر لیڈر شنکرسنگھ واگھیلا نے پیر کو اپنے گھر پر حامیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے۔ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔شنکرسنگھ واگھیلا کے آفس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ آنے والے وقت میں واگھیلا گجرات کی عوام کی پریشانی اور بی جے پی حکومت کے ذریعے تعلیم، کاروبار، جی ایس ٹی جو لوگوں کے لئے پریشانی بن چکا ہے، ان مشکلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ساتھ ہی انہیں نے اپنی اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ آنے والے وقت میں جس سیٹ پر بی جے پی کی اینٹی انکمبسی کا اثر سب سے زیادہ ہے وہاں پر وہ اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، تاکہ ان کے امیدوار جو بی جے پی اور کانگریس سے پریشان ہیں وہ ان انتخابات میں جیت سکیں،اگرچہ شنکرسنگھ واگھیلا سیاست کے منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ جس طرح پہلے انہوں نے کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہ جڑنے کا اعلان کیا، اب خود کے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اسے براہ راست طور پر ووٹ کو تقسیم کرکے بی جے پی کو فوائد دینے کے لئے حکمت عملی کا حصہ سمجھا جائے۔
شنکرسنگھ واگھیلا کے گھر پر ہوئی میٹنگ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ، جن 13ممبران اسمبلی نے حال ہی میں کانگریس پارٹی چھوڑی ہے جن میں واگھیلا کا بیٹا بھی شامل ہے، وہ تمام اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے،اگرچہ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔آئندہ گجرات اسمبلی میں واگھیلا کے کردار کو دیکھنااوربھی یہ زیادہ دلچسپ ہوگیاہے۔